مسلم لیگ نوازعوام میں ذہنی انتشار پیدا کررہی ہےحلیم عادل

دہشت گردی کےباعث انتخابی عمل متاثر ہونےکاخد شہ ہے،انتخابی عمل کو امن و امان کے بغیر شفاف بنانا ناممکن ہے,حلیم عادل.


Staff Reporter February 09, 2013
دہشت گردی کےباعث انتخابی عمل متاثر ہونےکاخد شہ ہے،انتخابی عمل کو امن و امان کے بغیر شفاف بنانا ناممکن ہے,حلیم عادل. فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق )سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ق) صحافت کی طاقت ، رہنمائی اور سچائی پر یقین رکھتی ہے۔

حکومت میڈیا کو آزاداور مزید بااختیار بنانے کے لیے سیکیورٹی اور وسائل فراہم کرے، بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے باعث انتخابی عمل متاثر ہونے کا خد شہ ہے ، انتخابی عمل کو امن و امان کے بغیر شفاف بنانا ناممکن ہے۔

جنگ کتنی بھی طویل کیوں نہ ہوآخر کار بات چیت کی طرف ہی لوٹنا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہر مسئلے کا حل تلاش کرنے پر یقین رکھتے ہیں،حکومت جمہوری استحکام کے لیے شفاف انتخابات کی طرف بڑھ رہی ہے مگر مسلم لیگ نواز کی سیاست عوام میں ذہنی انتشار پیدا کررہی ہے۔