لاہوردھماکے کے بعد شہرکی فضا سوگوار شواہد اکٹھے کرنے کا کام جاری

تحقیقاتی ٹیموں کو سیف سٹی پراجیکٹ کیمروں سے کوئی خاص مدد نہ مل سکی


ویب ڈیسک July 25, 2017
سبزی منڈی میں ایل ڈی اے کا آپریشن عارضی طور پرروک دیا گیا: فوٹو: فائل

کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں دھماکے کے بعد شہرکی فضاسوگوار ہے جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کاکام جاری ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ لاہور میں کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں دھماکے کے بعد شہرکی فضا سوگوار ہے، دھماکے والی سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، شواہد اکٹھے کرنے کا کام جاری ہے جب کہ تحقیقاتی ٹیموں کوسیف سٹی پراجیکٹ کیمروں سے کوئی خاص مددنہ ملی۔ جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے میتیں ورثا کے سپرد کردی گئیں جب کہ شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ بھی ادا کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سبزی منڈی میں ایل ڈی اے کا آپریشن عارضی طور پرروک دیا گیا اورسانحہ کی جگہ کو قناتیں لگاکر سیل کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور خودکش حملے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید، 52 زخمی

دوسری جانب دھماکے کے نتیجے میں 50 سے زائد زخمی افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے جنرل اسپتال میں 34، اتفاق اسپتال میں 13 اورسروسز اسپتال میں 10 زخمی زیرعلاج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکوٹ لکھپت سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید اور 52 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔