کاروکاری کے الزام میں9 بچوں کا باپ قتل خاتون زخمی

واقعہ ٹنڈو غلام حیدر کے گوٹھ میں پیش آیا،مٹھن چانڈیو اپنی جواں سال بیوی کوکزن کے ساتھ دیکھ کر مشتعل ہوگیا


Nama Nigaran August 03, 2012
واقعہ ٹنڈو غلام حیدر کے گوٹھ میں پیش آیا،مٹھن چانڈیو اپنی جواں سال بیوی کوکزن کے ساتھ دیکھ کر مشتعل ہوگیا ۔ فائل فوٹو

تحصیل ٹنڈو غلام حیدرکے گوٹھ میرمحمد چانڈیو میں کاروکاری کے الزام میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کے مبینہ آشنا 9بچوں کے باپ کو قتل اور اپنی بیوی کو زخمی کر دیا ۔

ملزم فرار ہوگیا۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے گوٹھ میر محمد چانڈیوکا رہائشی مٹھن چانڈیو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سو رہا تھا کہ رات گئے اچانک اس کی آنکھ کھل گئی اور بیوی 30 سالہ مسمات ماروی کوکمرے میں نہ پا کراس کی تلاش میں باہر نکلا اور اپنے گھر کے عقب میں ماروی کو اپنے کزن کے 50 سالہ عمر چانڈیو کے ہمراہ دیکھ کر مشتعل ہو گیا اور بندوق سے فائر کر کے عمر چانڈیو کو قتل اور اپنی بیوی کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا۔

زخمی خاتون کو پولیس نے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ مقتول عمر چانڈیو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچائی گئی۔ زخمی خاتون5 ماہ کی حاملہ جبکہ مقتول عمر چانڈیو 2 بیویوں کا شوہراور9 بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے۔ واقعے کی تاحال ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے