دوران زچگی خاتون کی ہلاکت پر ورثا کا احتجاج اسپتال میں توڑ پھوڑ

دوران زچگی خاتون کی ہلاکت پر ورثا کا احتجاج، اسپتال میں توڑ پھوڑ


Numainda Express August 03, 2012
دوران زچگی خاتون کی ہلاکت پر ورثا کا احتجاج، اسپتال میں توڑ پھوڑ: فائل فوٹو

KARACHI: لطیف آباد کے نجی اسپتال میں زچگی کے دوران خاتون کی ہلاکت کے خلاف لواحقین نے احتجاج کیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔

لطیف آباد نمبر 8 کی رہائشی فردوس زوجہ کاشف کو گزشتہ روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جمعرات کی علی الصباح ایک بیٹے کو جنم دینے کے بعد انتقال کر گئی جب کہ نومولود بھی چند گھنٹوں بعد چل بسا۔ زچہ بچہ کی ہلاکت پر لواحقین نے اسپتال میں احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی۔