ہاکی کیمپ منتخب کھلاڑی آج لاہور میں رپورٹ کرینگے

نیشنل اسٹیڈیم لاہورمیں نصب نیلی ٹرف پر پہلی بار پریکٹس کا موقع پیر کو ملنے کا امکان ہے۔


Sports Reporter February 10, 2013
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان سمیت پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کوریا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ فوٹو: فائل

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلیے کیمپ میں قومی کھلاڑی اتوار کو رپورٹ کریں گے.

نیشنل اسٹیڈیم لاہورمیں نصب نیلی ٹرف پر پہلی بار پریکٹس کا موقع پیر کو ملنے کا امکان ہے،ٹرف کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ہاتھوں متوقع ہے، اتوار کو پلیئرزمیٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پنجاب اسپورٹس بورڈ انتظامیہ انٹرنیشنل میچ سے ٹرف کا افتتاح کرنے کی خواہاں تھی مگر اذلان شاہ کپ کی تیاریوں کی وجہ سے ہنگامی طور کیا منصوبہ تبدیل کرنا پڑا۔

کیمپ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں میں عمران شاہ ،عمران بٹ، سید کاشف شاہ ، محمد عمران ، محمد رضوان سینئر ، محمد توثیق ، فرید احمد ، راشد محمود ، محمد وقاص ، شفقت رسول ، عبدالحسیم خان ، علی شان ، محمد عتیق، وسیم احمد ، ایم کاشف علی ، شکیل عباسی ، محمد عرفان ، ایم سلمان حسین، عمر بھٹہ ،رضوان جونیئر ، محمد عرفان جونیئر ،محمد دلبر ، محمد خالد بھٹی ، تصور عباس اور طلعت خالد شامل ہیں،آفیشلز اختر رسول (منیجرو ہیڈ کوچ ) عبدالحنیف خان (کوچ )، اجمل خان لودھی ،احمد خان لودھی (اسسٹنٹ کوچز )فیض الرحمان (فزیو تھراپسٹ )اور ندیم خان لودھی (ویڈیو اینالسٹ ) شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں 9 سے17 مارچ تک شیڈول سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان سمیت پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کوریا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

مقبول خبریں