ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے ٹائون افسران کی ہدایت

بلدیہ ٹائون کی انتظامیہ اپنے دستیاب وسائل کا استعمال جانتی ہے، محمد ظفر خان


Staff Reporter February 10, 2013
سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،عاصم خان،بلاامتیاز عوام کی خدمت کی جائے،خواجہ سہیل. فوٹو: آن لائن

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹائون محمد ظفر خان نے افسران کے ہمراہ یوسی3 اور یوسی7 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خاتمے کے کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلدیہ ٹائون کی انتظامیہ اپنے دستیاب وسائل کا اچھی طرح استعمال کرنا جانتی ہے، ٹائون کے عوام کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر ادا کررہے ہیں، اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی سستی کا تصور بھی نہیں کرسکتے، انھوں نے خبردار کیا کہ آئندہ کسی بھی شخص کو سڑکوں پر تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کوئی بھی شخص ایسا کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے ساتھ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

محمد ظفر خان نے انکروچمنٹ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے ہی میں نہیں بلکہ کسی بھی علاقے میں تجاوزات قائم نہیں ہونی چاہیے تجاوزات کا قیام علاقے کی خوبصورتی کو ماند کردیتا ہے،اس موقع پرڈی ٹی او سینی ٹیشن مرزا آصف بیگ ، ٹائون آفیسر انفرا محمد وقار صدیقی ڈی ٹی اومکینکل اینڈ الیکٹریکل محمد وسیم صدیقی،غلام سبطین،عبدالجبار، شاہواز بھٹی ڈاکٹر راشد مرزابھی موجود تھے،چیف آفیسرصدرٹائون عاصم علی خان نے کہاہے کہ عوام کو تمام تر بلدیاتی سہولیات کی بروقت فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس ضمن میں ہم دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے شب وروزکوشاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے صدرایریامیں شاہراہ عراق پر گبریئل پارک کے قریب ماڈل کچرہ کنڈی کی تعمیرکے جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرٹی او آئی ایس سلیم عارف،ڈائریکٹرپارکس قمرمسعودی ودیگرمتعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے، عاصم علی خان نے کہاکہ صدرکے علاقے میں شاہراہ عراق پر تجارتی مراکزخصوصاً فروٹ فروشوں کی اکثریت ہونے کے باعث کچرہ بڑی مقدارمیں جمع ہوتاہے جس کے باعث اکثر سڑک کنارے پھیلنے سے عوام کو کافی دشواری کا سامناتھا، خصوصاً خواتین اور بچوں کیلیے پریشانی کا باعث تھا۔

3

ہماری کوشش ہے کہ کچرہ کنڈی کی تعمیر میں دورجدیدکے تقاضوں کو ملحوظ رکھاجائے تاکہ اس کی صفائی ستھرائی آسانی سے کی جاسکے، اس سلسلے میں عوام کا تعاون بہت ضروری ہے، انھوں نے کہاکہ کچرہ سڑک پر پھینکنے سے بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں اور اگر یہی کچرہ مقررہ کچرہ کنڈی تک پہنچا دیاجائے تو اسکے اٹھانے اور جراثیم کش ادویات ڈال کر بیماریوں کو پھیلنے سے بھی روکا جاسکتاہے، انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنے علاقے اور ٹائون کی صفائی ستھرائی میں شہری بھی اپنابھرپورکرداراداکریں۔

رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے کہا ہے کہ عوام کو بلاامتیاز رنگ ونسل بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے حق پرست نمائندے ہر جگہ ہر وقت مصروف عمل ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل1پاک کالونی میںمختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر مذہبی امور عبدالحسیب، ایڈمنسٹریٹر سائٹ ٹاون عمران اسلم اور دیگر افسران بھی موجود تھے، صوبائی وزیر عبدالحسیب نے کہا کہ حق پرست نمائندوں پر عوام نے جو اعتماد کیا تھا وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عمران اسلم نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، محدود وسائل کے باوجود سائٹ ٹاون کے باسیوں کو صحت وصفائی کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی سہل بنانے کیلیے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے فنڈز سے ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میںہیں، بعد ازاں رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور اور صوبائی وزیر مذہبی امور عبدالحسیب نے مختلف علاقوں میں10کروڑ روپے کی لاگت سے فراہمی آب کی3 اسکیموں،2 مقامات پرروڈ کارپیٹنگ، جاوید منظور شہید پارک کے تعمیراتی کام اور سی سی فلورنگ کے کاموں کا افتتاح کیا۔