پاناما کیس فیصلہ سنانے والے ججزکی قوم احسان مند ہے، ڈاکٹرطاہر القادری

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جولائی 2017

فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا جس کے لیے قوم کو مبارک ہو، طاہرالقادری: فوٹو: فائل

فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا جس کے لیے قوم کو مبارک ہو، طاہرالقادری: فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پاناما کیس فیصلہ سنانے والے ججز کی قوم احسان مند ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا جس کے لیے قوم کو مبارک ہو، پاناما کیس فیصلہ سنانے والے ججزکی قوم احسان مند ہے جب کہ امید ہے اب شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو بھی انصاف ملے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔