حکومت نے زکوٰۃ کی تقسیم کوشفاف بنایازاہد بھرگڑی

مستحقین کوزکوٰۃ بینیفٹ کارڈکے ذریعے بینکس اورمحکمے کے کائونٹرز سے رقم ملے گی


Numainda Express August 03, 2012
مستحقین کوزکوٰۃ بینیفٹ کارڈکے ذریعے بینکس اورمحکمے کے کائونٹرز سے رقم ملے گی

لاہور: صوبائی وزیر ماہی گیری زاہد علی بھرگڑی نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پرزکوٰۃ کے نظام کو مزید شفاف بنانے کیلیے زکوٰۃ بینیفٹ کارڈ متعارف کرایا گیاتاکہ مستحقین کوبینکس اورمحکمہ زکوٰۃ کے خصوصی کائونٹرزکے ذریعے زکوٰۃ فراہم کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع کے مختلف اسپتالوںکی انتظامیہ میں زکوٰۃ کی مد میںچیک تقسیم کرنیکی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ زکوٰۃ فنڈسے تعلیم وصحت کے شعبوںپر زیادہ سے زیادہ رقم خرچ کی جا رہی ہے

تاکہ غریبوںکے بچوںکومعیاری تعلیم اور صحت کی بنیادی اور جدید سہولتیں میسر ہوسکیں۔انھوں نے چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کی شکایت کانوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مورا اسکالر شپ کی مد میں مستحق طالب علموںکو دی جانے والی زکوٰۃ کے سلسلے میں زکوٰۃ کمیٹی کے ساتھ تعاون کریںاورمتعلقہ اسکول کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے مستحق طالب علموںکی تفصیلات مہیاکریں

تاکہ انکی مالی امدادفراہم کی جاسکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا شاہ نواز بابر،چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی شیر محمد پیرزادہ،پی پی پی رہنما امان اللہ سیال، روشن سولنگی، سلیم شاہ بخاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے ضلع کے 5اسپتالوںکی انتظامیہ میں7 لاکھ 70 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے۔