حصص مارکیٹ میںتیزی برقرارمزید14پوائنٹس ریکور

انڈیکس14730پربند،36فیصدشیئرپرائسز،مارکیٹ سرمائے میںایک ارب روپے کا اضافہ


Business Reporter August 03, 2012
انڈیکس14730پربند،36فیصدشیئرپرائسز،مارکیٹ سرمائے میںایک ارب روپے کا اضافہ

ISLAMABAD: امریکا کی جانب سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی وصولی سمیت اقتصادی محاذ پر بعض دیگر مثبت اطلاعات کے باوجود کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو مطلوبہ محدود پیمانے پرتیزی دیکھی گئی جس سے 36.48 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں صرف ایک ارب6 کروڑ4 لاکھ73 ہزار58 روپے کا اضافہ ہوا، بلحاظ سرمایہ کاری دوسرے دن بھی سیمنٹ سیکٹر سرفہرست رہا

جبکہ کچھ بینکوں، فرٹیلائزر کمپنیوں اور انرجی سیکٹر میں بھی خریداری سرگرمیاں دیکھی گئیں، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، میوچل فنڈز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر53 لاکھ79 ہزار394 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی

جس سے ایک موقع پر78.57پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن مقامی کمپنیوں کی جانب سے16 لاکھ50 ہزار95 ڈالر، بینکوں و مالیاتی اداروں کی جانب سے14 لاکھ92 ہزار797 ڈالر اور این بی ایف سیز کی جانب سے 22 لاکھ36 ہزار321 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا نے تیزی کی شرح میں کمی کا باعث بنی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس13.81 پوائنٹس کے اضافے سے 14730.67 ہوگیا

جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس7.71 پوائنٹس کے اضافے سے12719.86 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس157.51 پوائنٹس کے اضافے سے25543.52 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت2 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 10 کروڑ29 لاکھ63 ہزار 640 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار307 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں112 کے بھائو میں اضافہ، 165 کے داموں میں کمی اور30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں