حافظ سعید کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی

ویب ڈیسک  منگل 1 اگست 2017
حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرنے سے نقص امن کو خطرہ ہو سکتا ہے، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرنے سے نقص امن کو خطرہ ہو سکتا ہے، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: امیر جماعت الدعوہ حافظ سعید کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی سفارش پر امیر جماعت الدعوہ کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حافظ سعید 4 ساتھیوں سمیت 6 ماہ کیلیے نظر بند

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے حافظ سعید کی نظر بندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرنے سے نقص امن کو خطرہ ہو سکتا ہے اس لئے ان کی نظر بندی میں توسیع کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔