ویرات کوہلی کا شاہد آفریدی کے لیے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ

اسپورٹس ڈیسک  منگل 1 اگست 2017
ویرات کوہلی، فلاحی مقاصد کیلیے تعاون پر آپ کا شکریہ،شاہد آفریدی . فوٹو/ اے ایف پی / فائل

ویرات کوہلی، فلاحی مقاصد کیلیے تعاون پر آپ کا شکریہ،شاہد آفریدی . فوٹو/ اے ایف پی / فائل

 ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کے فلاحی ادارے کیلیے اپنا دستخط شدہ بیٹ دیا ہے۔

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر کوہلی کی جانب سے معاونت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ”ویرات کوہلی، فلاحی مقاصد کیلیے تعاون پر شکریہ۔“

شاہد آفریدی کی شکریہ کے ٹویٹ کے جواب میں ویرات کوہلی نے کہا ”شاہد بھائی، آپ کو خوش آمدید، آپ اور آپ کے ادارے کیلیے میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔“

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں شاہد آفریدی کو پوری بھارتی ٹیم کی دستخط شدہ ویرات کوہلی کی شرٹ پیش کی گئی تھی جسے گزشتہ دنوں لندن میں 43 سو یورو (5 لاکھ 34 ہزار روپے تقریباً) میں نیلام کیا گیا تھا۔ شرٹ پر بھارتی کپتان کی جانب سے یہ پیغام درج تھا ”شاہد بھائی کیلیے، نیک خواہشات، آپ کے خلاف کھیل کر ہمیشہ اچھا لگا۔“

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔