پاکستان و بھارت کو بلا تاخیر مشروط مذاکرات کرنا ہونگے عبدالباسط

نوازشریف کی نریندرمودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت پاکستان کی امن کی خواہش کی عکاس ہے، عبدالباسط


News Agencies August 02, 2017
حریت رہنماؤں پر دہشت گردوں کی فنڈنگ کاالزام غلط ہے، پاکستانی ہائی کمشنر کا بھارتی میڈیا میں مضمون، انٹرویو۔ فوٹو: فائل

QUETTA: بھارت میں پاکستان کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مزیدکسی تاخیر اور شرائط کے بغیر مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے۔

بھارتی اخبار میں شائع اپنے آرٹیکل میں عبدالباسط نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے نریندرمودی کی حلف برداری تقریب میں دیگرسارک رہنماؤں کے ہمراہ شرکت کی تھی جوتعلقات کو نئے ولولوں سے شروع کرنے کی ہماری مخلصانہ خواہش کا عکاس ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دائمی امن کیلیے ایل او سی پر امن و امان کا قیام اور سیاچین اورسرکریک کے تنازعات کا حل انتہائی ضروری ہے۔ بھارت کی اکثریتی عوام کومعلوم ہی نہیں کہ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع ہے بلکہ وہ دہشتگردی کو بنیادی مسئلہ قراردے رہے ہیں۔

عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان جموں وکشمیرکے تنازع کو پس پشت نہیں ڈال سکتا، پاکستان خطے میں اسلحے کی دوڑ میں دلچسپی نہیں رکھتا لیکن خطے میں اپنے اسٹریٹجک استحکام اورملکی دفاع کیلئے ڈیٹرنس برقراررکھیں گے۔

دریں اثنا عبدالباسط نے بھارتی اخبار کو انٹرویو میں کشمیری حریت رہنماؤں کے خلاف دہشتگرد فنڈنگ کے بھارتی الزامات مستردکرتے ہوئے کہا کہ بغیر ثبوت کے کوئی الزامات قبول نہیں کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں