مقبوضہ کشمیر، جھڑپ میں میجر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک اور 2 نوجوان شہید

ویب ڈیسک  جمعرات 3 اگست 2017
قابض فوج نے کلگام میں محاصرہ کرکے دو نوجوانوں عاقب احمد اور سہیل احمد کو شہید کردیا۔ فوٹو: فائل

قابض فوج نے کلگام میں محاصرہ کرکے دو نوجوانوں عاقب احمد اور سہیل احمد کو شہید کردیا۔ فوٹو: فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ جھڑپ  میں میجر سمیت دو بھارتی فوجی مارے گئے اور ایک زخمی ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ میں بھارتی فوج نے محاصرہ کرنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں عاقب احمد اور سہیل احمد کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ دونوں نوجوان عسکریت پسند تھے جن کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا اور انہوں نے یکم مئی کو حملہ کرکے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

دوسری جانب بھارتی افواج نے ضلع شوپیاں کے گاؤں زئی پورہ کا محاصرہ کرلیا جس کے دوران عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں میجر سمیت دو بھارتی فوجی مارے گئے۔

علاوہ ازیں کٹھ پتلی حکومت نے احتجاج کو روکنے کے لیے جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔