نیمار کا پی ایس جی میں ڈیبیو تاخیر کا شکار، 10ہزار شرٹس فروخت

اے ایف پی / اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 5 اگست 2017
پیرس سینٹ جرمین کو نیمار کو مہنگے داموں خریدنے کا صلہ بھی ملنا شروع ہوگیا . فوٹو : فائل : رائیٹرز

پیرس سینٹ جرمین کو نیمار کو مہنگے داموں خریدنے کا صلہ بھی ملنا شروع ہوگیا . فوٹو : فائل : رائیٹرز

پیرس: برازیلین اسٹار نیمار کاغذی کارروائی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ہفتے کو فرنچ لیگ میں ڈیبیو نہیں کرپائیں گے۔

نیمار ریکارڈ 222 ملین یورو کے عوض گزشتہ دنوں پیرس سینٹ جرمین کلب کا حصہ بنے ہیں، ان کا نیا کلب انٹرنیشنل ٹرانسفر سرٹیفیکٹ ( سی آئی ٹی ) حاصل نہیں پایا تھا جو جمعے کو فرنچ لیگ میں جمع کرانا لازمی تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :نیمار کیلئے بارسلونا نے پی ایس جی سے بڑی رقم کا مطالبہ کردیا

دوسری جانب پیرس سینٹ جرمین کو نیمار کو مہنگے داموں خریدنے کا صلہ بھی ملنا شروع ہوگیا، ٹیم میں آمد کے ابتدائی دن برازیلین اسٹار کے نام کی 10 ہزار سے زائد ٹی شرٹس فروخت ہوگئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔