حصص مارکیٹ 17548 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

انڈیکس میں 70 پوائنٹس کااضافہ، مارکیٹ سرمایہ 17 ارب 58 کروڑ روپے بڑھ گیا۔


Business Reporter February 11, 2013
انڈیکس میں 70 پوائنٹس کااضافہ، مارکیٹ سرمایہ 17 ارب 58 کروڑ روپے بڑھ گیا۔ فوٹو : آن لائن

لاہور: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی کا سفر جاری ہے اور نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای100 انڈیکس 70.60 پوائنٹس اضافے کے بعد17548.54 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ سرمائے میں 17 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد جبکہ کاروباری حجم میں88 لاکھ سے زائد حصص کا اضافہ ہوا، ٹریڈنگ کے اختتام پر مارکیٹ سرمائے کا مجموعی حجم 43 کھرب 96 ارب 16 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد رہا جبکہ کاروباری حجم27 کروڑ 82 لاکھ 48 ہزار سے زائد حصص پر مشتمل رہا۔



مجموعی طور پر363 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 178 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،157 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شرح سود میں کمی نہ ہونے کے باوجود سرمایہ کاروں میں مایوسی ضرور پھیلی ہے تاہم لسٹڈ کمپنیوں کے بہترین مالیاتی نتائج کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے اور اس میں اضافہ ہورہا ہے، سیمنٹ، ٹیلی کام اور فرٹیلائزر سیکٹر میں تیزی رہی، رفحان میعظ اور بھانیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔

مقبول خبریں