- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
سلمان خان ’ریس تھری‘ کا حصہ بن گئے
ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی فلم کے بجائے ایکشن فلم ’ریس تھری‘ کریں گے۔
بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ’ریس‘ کا تیسرا سیکوئل بننے جارہا ہے، پہلے دو سیکوئل میں چھوٹے نواب سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا اور انیل کپور بھی دونوں سیکوئل کا حصہ تھے جب کہ فلم نہ صرف مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا بلکہ باکس آفس پر کامیاب رہی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد اسکرپٹ پر پہلے سے بھی زیادہ فوکس کررہے ہیں اور وہ اب صرف مصالحہ اور پیسہ وصول فلمیں ہی کرنا چاہتے ہیں جو اصل میں ان کی انڈسٹری کی پہچان کی ایک وجہ بھی ہے۔
اس سے قبل سلو میاں نے معروف ہدایت کار ’ریمو ڈی سوزا‘ کی ڈانسنگ فلم کرنے کی حامی بھری تھی اور اس کے لیے انہوں نے ہدایت کار کو تاریخ بھی دے دی تھی اور ساتھ ہی ٹریننگ لینا بھی شروع کردی تھی مگر حالیہ رپورٹس کے مطابق ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کی وجہ سے سلمان خان اس رول سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں اور خود سے زیادہ نوجوان اداکار ورن دھون کو اس فلم کے لیے موضوع قرار دے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فلم ’ریس‘ کے پروڈیوسر رمیش ترانی گزشتہ 4 سال سے سلو میاں کو فلم کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر اب سلمان خان نے انہیں گرین سگنل دیا ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے ایک شرط بھی عائد کی ہے کہ فلم کی ہدایت کاری عباس مستان کے بجائے ریمو ڈیسوزا کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔