اپردیرمیں فورسزکے آپریشن کے دوران میجرسمیت 4 جوان شہید، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  بدھ 9 اگست 2017

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران میجراور3 سپاہی شہید جب کہ ایک دہشت گرد ہلاک اورایک گرفتارکرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اپردیرتیمرگرہ کے علاقے شیروٹ کئی میں فورسزکی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں نے فورسزکودیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میجرعلی سلمان، حوالدارغلام نذیر، حوالدار اختر، سپاہی عبدالکریم شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایک بمبارنے خود کودھماکے سے اڑا دیا اوردوسرا فائرنگ میں مارا گیا جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔