کراچی حصص مارکیٹ پہلی بار17600 کی حد عبور

انڈیکس میں 63 پوائنٹس کا اضافہ، 44 فیصد شیئر پرائسز، مارکیٹ سرمایہ 9.58 ارب روپے بڑھ گیا۔


Business Reporter February 13, 2013
انڈیکس میں 63 پوائنٹس کا اضافہ، 44 فیصد شیئر پرائسز، مارکیٹ سرمایہ 9.58 ارب روپے بڑھ گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا جسکے نتیجے میں انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 17600 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔

تیزی کے باعث44 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید9 ارب58 کروڑ 19 لاکھ53 ہزار681 روپے کا اضافہ ہوگیا، تیزی کی اس لہر میں بینکنگ انڈسٹری نے اہم کردار ادا کیا جس کے پرکشش مالیاتی نتائج سرمایہ کاروں کے نفسیات پر حاوی رہے اور انہوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی جبکہ غیرملکیوں کی جانب سے بھی کیپٹل مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیاں نمایاں رہیں تاہم بیشتر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے سبب اس امر کا بھی خدشہ ہے کہ آئندہ چند سیشنز میں کریکشن رونما ہو جس سے عارضی بنیادوں پر مندی کے اثرات غالب ہوسکتے ہیں۔

ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر45 لاکھ77 ہزار272 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جس سے ایک موقع پر6 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن غیرملکیوں کی جانب سے20 لاکھ78 ہزار823 ڈالر مقامی کمپنیوں کی جانب سے19 لاکھ24 ہزار889 ڈالر اور این بی ایف سیز کی جانب سے5 لاکھ73 ہزار560 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی وجہ سے مذکورہ مندی زیادہ دیربرقرار نہ رہ سکی اور دوبارہ تیزی کے اثرات غالب ہوئے جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 62.86 پوائنٹس کے اضافے سے نئی بلند ترین سطح 17611.40 پر پہنچ گیا۔

2

جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس60.71 پوائنٹس کے اضافے سے 14386.15 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 36.76 پوائنٹس کے اضافے سے 30479.65 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 15.06 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر23 کروڑ63 لاکھ24 ہزار 530 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار346 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں152 کے بھاؤمیں اضافہ، 172 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں یونی لیور فوڈز کے بھاؤ100 روپے بڑھ کر 4200 روپے اور نیسلے پاکستان کے بھاؤ30 روپے بڑھ کر 5030 روپے ہوگئے جبکہ یونی لیور پاکستان کے بھاؤ50 روپے کم ہوکر10350 روپے اور باٹا پاکستان کے بھاؤ28 روپے کم ہوکر1457 روپے ہو گئے۔

مقبول خبریں