- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی وعمران خان کی رہائی کیلیے ریلی کا اعلان
- ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
- امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- آئی پی ایل؛ ’’پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے‘‘
سی پیک کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے، احسن اقبال
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقبل سے وابستہ منصوبوں کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ سی پیک کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
سول آرمڈ فورسز کے اجلاس سے خطاب میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے تاکہ عوام خوشحال زندگی بسر کر سکیں، پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کامیابی سے جاری ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں امن و سلامتی کے عمل کو مزید تقویت دینے کیلئے سول آرمڈ فورسز کے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ نے سول آرمڈ فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تربیتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کے اداروں کے اعلیٰ افسران نے وزیر داخلہ کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
وزیرداخلہ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل سے وابستہ منصوبوں کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے، سی پیک کے منصوبے پاکستان ہی نہیں پورے خطے کی ترقی کا پیش خیمہ ہوں گے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ اسمگلنگ کے سدباب کے لئے موثر کارروائی کی جائے، اسمگنلگ کے عفریت سے ملک کی معاشی ترقی پر منفی اثر پڑتا ہے، پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے کامیاب تجربات سے سیکھنا ہو گا، امن و تعمیری ترقی کا امتزاج ہی ملک کی خوشحالی کا ضامن ہے جبکہ ملک کی معاشی ترقی کے لئے امن و سلامتی کا استحکام نا گزیر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔