نئی مصری کابینہ کا اعلان فیلڈمارشل طنطاوی وزیر دفاع برقرار

اخوان المسلمون کواطلاعات،تعمیرات اورنوجوانوں کی بہبودسمیت 5وزارتیں دی گئی ہیں


AFP August 03, 2012
اخوان المسلمون کواطلاعات،تعمیرات اورنوجوانوں کی بہبودسمیت 5وزارتیں دی گئی ہیں

مصرکے وزیراعظم ہاشم قندیل نے نئی کابینہ کا اعلان کردیاہے جس میں سابق فوجی حکمران فیلڈ مارشل طنطاوی کو بدستوروزیردفاع کے عہدے پربرقراررکھا گیاہے۔کابینہ میں فوجی جنتااوراسلام پسندوں کا توازن برقراررکھا گیاہے۔فوجی حکومت کے وزیرخزانہ ممتاز السعید کوبھی ان کے عہدے پربرقراررکھاگیاہے۔

حالانکہ اخوان المسلمون نے ان کی طرف سے پیش کیے گئے بجٹ پرسخت تنقیدکی تھی۔محمدعمروکامل کووزیرخارجہ،حسنی مبارک دورکے پولیس افسر احمد جمال الدین کو وزیر داخلہ کا عہدہ دیاگیا ہے۔ اخوان المسلمون کواطلاعات،تعمیرات اورنوجوانوں کی بہبود سمیت 5 وزارتیں دی گئی ہیں۔فوج کوقومی سلامتی کونسل جس کے سربراہ خودصدرمورسی ہیں میں بھی بالادستی حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے