نیب نے صوبائی اداروں میں مداخلت کی تو کارروائی کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک  اتوار 13 اگست 2017
نئے بل کے بعد نیب صوبائی اداروں میں مداخلت نہیں کرسکتا، مراد علی شاہ فوٹو: فائل

نئے بل کے بعد نیب صوبائی اداروں میں مداخلت نہیں کرسکتا، مراد علی شاہ فوٹو: فائل

نوشہرو فیروز: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نئے بل کے بعد اگر نیب نے صوبائی اداروں میں مداخلت کی تو کارروائی کریں گے۔

نوشہروفیروز میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ نیب اپنا کام جاری رکھے گا تاہم نئے بل کے بعد نیب صوبائی اداروں میں مداخلت نہیں کرسکتا جب کہ اگر نیب صوبائی اداروں میں مداخلت کرے گا تو ہم کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج نواز شریف کا حق ہے تاہم انہیں صبر سے کام لینا چاہیے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔