نوازشریف ڈرامہ رچا کر اپنے جرم چھپانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک  اتوار 13 اگست 2017
 اللہ کا شکر ہے کہ چوہدری نثار نے وزارت داخلہ کو خیر باد کہا، بلاول بھٹوزرداری : فوٹو : فائل

اللہ کا شکر ہے کہ چوہدری نثار نے وزارت داخلہ کو خیر باد کہا، بلاول بھٹوزرداری : فوٹو : فائل

چنیوٹ: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مجھے علم نہیں نوازشریف کیا کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ڈرامہ رچا کر اپنے جرم چھپانا چاہتے ہیں۔

چنیوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں گزشتہ 4 برس سے نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا جس کی وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں اور غلط افراد کا چناؤ ہے اللہ کا شکر ہے کہ چوہدری نثار نے وزارت داخلہ کو خیر باد کہا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اقتدار سے جاتے ہی نوازشریف کو جمہوریت یاد آجاتی ہے

چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب سے اپنے عہدے سے برطرف ہوئے انہیں پارلیمنٹ کی یاد آرہی ہے اور وہ حکومت میں رہ کر بھی اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں، مجھے پتا نہیں وہ کیا چاہتے ہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ وہ ڈراما رچا کر اپنا جرم چھپانے کی کوشش میں ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔