- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
اداروں میں کچھ لوگ پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ
فیصل آباد: وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اداروں میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں تاہم ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے مارشل لاء کے بعد پاکستان میں لوڈ شیڈنگ بھی آئی اور دہشت گردی بھی، ساری دنیا کہہ رہی تھی کہ پاکستان نادہندہ ہوجائے گا لیکن پاکستانی قوم نے دوبارہ نواز شریف کی قیادت میں جدوجہد شروع کی، ابھی جدوجہد اوائل میں تھی کہ دھرنا ون، ٹو اور تھری لایا گیا، ہر دفعہ نئے طریقے سے سازش ہوئی لیکن مقصد ایک ہی ہوتا کہ پاکستان کو کسی طرح پیچھے دھکیلا جائے۔
وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اسلام آباد سے گھر واپسی کا سفر شروع کرتے ہیں تو لاکھوں لوگ استقبال کرتے ہیں جب کہ ایجنسیوں نے کہا خودکش بمبار ریلی کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں، ان کے سفر کے بعد لوگ خیریت سے اپنوں گھروں کو جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کی عزت کرتے ہیں، پاکستان کی عدالت ملک میں انصاف فراہم کرنے کی ضامن ہے، اداروں میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں تاہم ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے حاصل کیے ملک کو بندوق اور خفیہ طاقت سے چلانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے، ملک میں ووٹ کے تقدس کو بحال کیا جائے گا جب کہ جو عوام کے حق حاکمیت پر ڈاکہ مارتے ہیں کبھی 70سال میں عوام کے پاس نہیں آئے، وہ جب بھی آتے ہیں 10 ،10 گیارہ گیارہ سال حکومت کرتے ہیں اور پھر باہر چلے جاتے ہیں تاہم اب یہ تماشا ختم ہو کر رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا انقلاب جلاؤ گھراؤ نہیں عوام کے ووٹ سے آئے گا، نواز شریف نے جو تحریک شروع کی ہے اس کو گلی، محلے اور گھر لے کر جانا ہے۔
وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک دشمن، عوام دشمن قوتیں ایکسپوز ہوگئی ہیں، ملک کے دشمن، جمہوریت کے دشمن، ووٹ کے تقدس کے دشمن ایک طرف اور عوام ایک طرف ہو جائیں گے اور اب عوام کو ان کو پہچاننے میں کوئی غلطی نہیں ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔