- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
ایکواڈور کے قریب نئی ارضیاتی پلیٹ دریافت
ٹیکساس: امریکی ماہرینِ ارضیات نے ایکواڈور کے ساحل سے پرے ایک نئی ارضیاتی پلیٹ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے جو ایک مائیکروپلیٹ ہے اور جس کی دریافت کے بعد ان پلیٹس کی کل تعداد 56 سے بڑھ کر 57 ہو گئی ہے اور توقع ہے کہ ایسی مزید پلیٹیں بھی دریافت ہو سکتی ہیں۔
امریکا کی رائس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایکواڈور کے پاس تین پلیٹوں کے ملاپ پر تحقیق کے دوران ایک نئی ارضیاتی پلیٹ دریافت کی جسے پلیٹ کو ’میلپیلو‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین یہاں ایک بڑی اور دو چھوٹی پلیٹوں پر غور کر رہے تھے کیونکہ یہاں مشہور پیسفک لیتھوسفیئرک پلیٹ کے کنارے آگ کا دائرہ یا رِنگ آف فائر بناتے ہیں کیونکہ آگ اور گرم راکھ اُگلنے والے آتش فشاں پہاڑ بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی ٹیکٹونک پلیٹ کی طرح نہ ہی یہ آپس میں ٹکرا رہی ہیں اور نہ ہی ایک دوسرے پر پھسل رہی ہیں بلکہ گراریوں کی طرح ایک دوسرے پر گھوم رہی ہیں لیکن یہ عمل انتہائی دھیمی رفتار سے ہو رہا ہے جو ایک سال میں 15 ملی میٹر کے برابر ہے۔ لیکن معلوم ہوا کہ اس میں شاید کسی اور پلیٹ کی گنجائش ہے۔ اس کے لیے ماہرین نے ملٹی بیم سونار استعمال کیا اور معلوم ہوا کہ پانامہ ٹرانسفارم فالٹ کے پاس ایک نئی پلیٹ موجود ہو سکتی ہے اور یوں ایک نئی چھوٹی پلیٹ کا انکشاف ہوا۔
ہماری زمین کی اوپری سطح کئی چھوٹے بڑے ٹکڑوں سے مل کر بنی ہیں جنہیں ٹیکٹونک پلیٹس کہا جاتا ہے اور ان پلیٹوں کی حرکت سے زلزلے سمیت کئی اہم ارضیاتی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔