- پاکستان کیخلٍاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان
- وزیراعظم کا وزیرستان میں 3جی، 4جی انٹر نیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان
- صرف بابراعظم پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، بہتر متبادل تیار کیے جائیں، یونس خان
- جو جتنا بڑا آدمی ہو کسی کے دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر
- پاکستان کو جغرافیائی خدوخال کے باعث نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، وزیر خارجہ
- آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ؛ ویرات کوہلی اور بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی
- ’جیک ما‘ ڈھائی ماہ کی گمشدگی کے بعد دوبارہ منظرِ عام پر آگئے
- فخر ہے اپنے دور میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، ٹرمپ کا الوداعی خطاب
- قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ کی بحالی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم
- گوگل لینس کے ڈاؤن لوڈ کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز
- کیا مصر کے فرعون خود بھی مصوری کرتے تھے؟
- مُردوں کی آوازیں سننے والے اپنی دنیا میں مگن رہتے ہیں، تحقیق
- پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان
- نیب نے چوہدری برادران کے خلاف تحقیقات بند کردیں
- ملک میں مزید 1 ہزار772 افراد میں کورونا کی تشخیص
- حکومت پر اپوزیشن کے ساتھ ’’اپنوں‘‘ کا دباؤ بھی بڑھ رہا ہے
- معاشی اعشاریئے بہتر تو پھر مہنگائی کا طوفان کیوں؟ عوام پریشان
- کراچی کی بہتری کے منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کا آغاز
- سیاسی جماعتوں نے سینٹ انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کردیں
- پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ڈیڈ لائن کے بعد کیا حکمت عملی اپنائے گی ؟
امریکا نے کشمیری حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کو دہشتگرد قرار دے دیا

امریکی شہریوں پر حزب المجاہدین کے ساتھ کسی بھی قسم کی لین دین کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل
واشنگٹن: امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حزب المجاہدین کو امریکی امیگریشن اینڈ نیشنیلٹی ایکٹ کے سیکشن 219 کے تحت غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ دہشت گردی تنظیم قرار دیے جانے کے بعد امریکا میں موجود حزب المجاہدین کے تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں جبکہ امریکی شہریوں پر اس تنظیم کے ساتھ کسی بھی قسم کی لین دین کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پابندیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ہماری جدوجہد پر اثر نہیں پڑے گا، صلاح الدین
محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ حزب المجاہدین کا قیام 1989 میں عمل میں آیا تھا اور وہ کشمیر میں سرگرم سب سے بڑی اور پرانی تنظیموں میں سے ایک ہے جس کی قیادت محمد یوسف شاہ المعروف سید صلاح الدین کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ٹرمپ انتظامیہ نے مودی سرکار کو خوش کرنے کے لئے حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین کا نام بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ امریکا کی جانب سے ان لوگوں کو عالمی دہشتگرد قرار دیا جاتا ہے جو امریکی شہریوں، امریکی سلامتی، خارجہ پالیسی یا معیشت کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہوں یا حملے کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔