کوچ پر الزام تراشی، پی سی بی کا عمر اکمل کو شوکاز نوٹس

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اگست 2017
عمر اکمل نے پریس کانفرنس کرکے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگایا تھا: فوٹو: فائل

عمر اکمل نے پریس کانفرنس کرکے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگایا تھا: فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگانے پر عمر اکمل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔

پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگانے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کرکٹر کو 7 روز میں تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ مکی آرتھر نے مجھے گالیاں دیں، عمر اکمل کا الزام

عمر اکمل نے کل پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انضمام الحق اور سینئر کھلاڑیوں کے سامنے انہیں ڈانٹا اور گالیاں دیں جبکہ سینئر پلیئرز نے انہیں ایسا کرنے سے نہیں روکا، وہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی گالیاں دیتے رہتے ہیں، اور مجھے اکیڈمی آنے کی بجائے کلب کرکٹ کھیلنے کا کہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا

دوسری جانب مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹر غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، کوچنگ اسٹاف قانونی طور پر سنٹرل کنٹریکٹ والے پلیئرز کے ساتھ ہی کام کرنے کا مجاز ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔