فن لینڈ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں متعدد افراد زخمی

پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے، غیر ملکی خبررساں ایجنسی


ویب ڈیسک August 18, 2017
پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے، غیر ملکی خبررساں ایجنسی - فوٹو: سوشل میڈیا

فن لینڈ میں چاقو بردار شخص کے حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فن لینڈ کے جنوب مغربی شہر ترکو میں چاقو بردار شخص نے اچانک شہریوں پر وار کرنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اسپین میں دہشت گردوں کا دوسرا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

https://twitter.com/L_S_poliisi/status/898543037940465665

دوسری جانب فن لینڈ کی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو ٹانگ پر گولی مارکر زخمی کیا اور بعد ازاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔

https://twitter.com/L_S_poliisi/status/898552624647163907

ایک اور ٹوئٹ میں پولیس نے شہریوں کو علاقے میں نہ آنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر ادھر مزید حملہ آور بھی ہوسکتے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز اسپین کے شہر بارسلونا میں بھی حملہ آور نے وین راہگیروں پر چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں