امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا وفد کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ

امریکی وفد کو پاک فوج کے آپریشنز اور پاک افغان بارڈر سیکیورٹی مکینزم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 19, 2017
امریکی وفد کو پاک فوج کے آپریشنز اور پاک افغان بارڈر سیکیورٹی مکینزم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : اسکرین شاٹ

امریکی وفد نے یوایس سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ایل ووٹل کی سربراہی میں شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فوج کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو ایس سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ایل ووٹل کی قیادت میں امریکی وفد شمالی وزیرستان ایجنسی پہنچا تو کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر امریکی وفد کو شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشنز اور پاک افغان بارڈر سیکیورٹی مکینزم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ سرحد پر نگرانی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ وفد کو شمالی وزیرستان کی سماجی و معاشی ترقی بشمول عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

امریکی وفد نے علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے پاک فوج اور مقامی قبائل کی قربانیوں اور کاوشوں کو بھی سراہا۔ وفد نے پاک افغان مشترکہ بارڈر سیکیورٹی تعاون کی اہمیت کا بھی اعتراف کیا۔ بعد ازاں امریکی وفد نے آرمی پبلک اسکول میرانشاہ کا بھی دورہ کیا اور طالب علموں سے ملاقات کی۔

[fb-post-embed url="

United States Delegation headed by General Joseph L. Votel, Commander United States Central Command (US CENTCOM) visited North Waziristan Agency today. The delegation was briefed about Pak Army's operations in NWA and about Pak-Afg border security mechanism through enhanced surveillance measures. The delegation was also briefed about progress on the socio-economic developments including return of Temporarily Displaced Persons (TDPs). The delegation approached efforts and sacrifices of Pakistan Army and local tribes for re-establishing peace and order in the area. The visiting dignitary also realized the importance of Pak-Afg bilateral border security coordination. Later the delegation visited APS miranshah and interacted with students. Earlier, upon arrival at North Waziristan Agency, the delegation was received by Commander Peshawar Corps, Lieutenant General Nazir Ahmad Butt. Lt Gen Bilal Akbar, Chief of General Staff accompanied the delegation.

Posted by DG ISPR on Saturday, August 19, 2017
"]