سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا

ویب ڈیسک  پير 21 اگست 2017
سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔ فوٹو : فائل

ریاض: سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عیدالاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے لہٰذا یکم ذی الحج 23 اگست کو ہو گی اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو کراچی میں ہو گا تاہم ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ منگل کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔