ہاکس بے پر سعودی ڈپٹی قونصل جنرل کے بیٹے سمیت 3 افراد ڈوب کر ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 اگست 2017
تینوں افراد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ فوٹو: فائل

تینوں افراد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ہاکس بے پر سعودی ڈپٹی قونصل جنرل کے بیٹے سمیت 3 افراد نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ساحل ہاکس بے پر سعودی عرب سے آئے 3 افراد فہد، حالہ اور عبداللہ  ڈوب گئے، واقعے کے بعد ایدھی کی ریسکیو ٹیم نے 2 کو زندہ بچا لیا جنہیں مرشد اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے جب کہ کچھ گھنٹوں بعد تیسرے شخص کی بھی لاش نکال لی گئی، تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد میں سے ایک سعودی ڈپٹی قونصل جنرل کا بیٹا فہد ہے جو چھٹیاں منانے کراچی آیا تھا جب کہ دیگر 2 افراد سعودی قونصل کے سفارتکار تھے جس میں ایک سیکیورٹی آفیسر اور دوسرا ملازم بتایا جاتا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔