- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
امریکا اپنی 16 سال کی ناکامیاں پاکستان پر نہ ڈالے، وزیرخارجہ
سیالکوٹ: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم نے اتحادی بن کر بہت زیادہ نقصان اٹھایا اگر امریکا کو ہم پر یقین نہیں تو افغان مہاجرین کی واپسی کا بندوبست کرے لیکن اپنی 16 سالہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے پاکستان کے 2 لاکھ فوجی دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں ہمارے ہزاروں فوجی جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے پاکستان نے اپنے علاقے سے دہشت گردی کا صفایا کردیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی پرامریکا کوتحفظات سے آگاہ کردیا
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا گزشتہ 70 سال سے پاکستان کا بااعتماد ساتھی رہا ہے اور ہم نے امریکا کا اتحادی بن کر بہت زیادہ نقصان اٹھایا لیکن امریکی قیادت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات پر تعجب اور انتہائی افسوس ہے ہم امریکا سے تعلقات برقرار رکھ غلط فہمیاں دور کرنا چاہتے ہیں اور اگر امریکا کو پاکستان پر یقین نہیں تو افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجنے کا بندوبست کرے اور اپنی 16 سالہ ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان مہاجرین کی 30،35 سال خدمت کی ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں کیوں کہ یہ پاکستان کی ضرورت ہے، وہاں کا امن واپس لایا جاسکتا ہے لیکن اس کے لئے امریکا کو پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا اورمسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کو قربانی کا بکرا بنا کر افغانستان کو مستحکم نہیں کیا جا سکتا
خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کا40 فیصد حصہ اب بھی طالبان کے زیر اثر ہے اور پاکستان پر 90 فیصد سے زائد حملے افغانستان سے ہی ہوتے ہیں افغان فوجی طالبان کو امریکی اسلحہ فراہم کرتے ہیں ہم نے پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے لیکن افغانستان نے650 کلومیٹر تک سرحد پرکوئی پوسٹ تک نہیں بنائی، امریکا کو چاہئے کہ وہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں ہماری مدد کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔