- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
دشمن باہر گھات لگائے بیٹھا ہے اور ہم ملک کو کمزور کر رہے ہیں، احسن اقبال
نارووال: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارا دشمن باہر گھات لگائے بیٹھا ہے اور ہم ملک کو اندر سے کمزور کر رہے ہیں۔
نارووال میں سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2013 میں ملک میں 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی لیکن اب 20 گھنٹے بجلی ملتی ہے کیوں کہ 4 سالوں میں 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے لگائے گئے ہیں جو نواز شریف کی حکومت کا کام ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2013 میں دہشت گردی کی صورت حال انتہائی خراب تھی اور جس دن 4 سے 5 لوگ مرتے تھے تو لوگ کہتے تھے کہ امن ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب ملک میں مکمل امن ہو گا۔ ہمارے سیاسی مخالف نے پاناما ڈرامہ شروع کیا اور ملکی ترقی کو روک دیا جب کہ ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا تاہم نظر ثانی کی اپیل کی ہے کہ ہمارے تحفظات دور کیے جائیں، تاریخ پاناما فیصلے پر اپنا فیصلہ ضرور دے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ملک میں سیاسی انتشار پھیلا رہے ہیں اور ان کے ساتھ مایوس سیاستدانوں کا کنبہ موجود ہے، ہمارا دشمن باہر سے گھات لگائے بیٹھا ہے اور ہم ملک کو اندر سے کمزور کر رہے ہیں لیکن دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو اسلحے کے زور پر کمزور نہیں کر سکتی کیوں کہ ہماری مسلح افواج اور قوم ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سے اچھے تعلقات اور افغانستان میں امن چاہتے ہیں کیوں کہ افغانستان میں جنگ لگی تو اس کی تپش پاکستان تک آئے گی جب کہ بھارت پاکستان میں خانہ جنگی چاہتا ہے لیکن امریکا اور بھارت کو اب حالات کو سنجیدگی سے سمجھانا ہو گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔