- پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ
- بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل پر ہندو برادری کا انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ
- دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے سے 7 سالہ بچی ہلاک
- دشنام طرازی اور پراپیگنڈے کے باوجود کسی کی دھونس دھاندلی میں نہیں آئیں گے، چیئرمین نیب
- کورونا وبا کے باعث 14 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، اقوام متحدہ
- چینی بحران پر قابو پانے کیلیے حکومت نے 8 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی
- پی سی بی سے تعلقات ٹھیک ہیں اور بورڈ مجھے سائیڈ لائن نہیں کررہا، حفیظ
- کئی ممالک اپوزیشن کو پیسے دیتے رہے تعلقات کی وجہ سے نام نہیں لے سکتا، وزیر اعظم
- افغانستان میں طالبان کے مختلف حملوں میں 45 سے زائد فوجی ہلاک
- پی ڈی ایم وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش
- فردوس شمیم نے قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفی سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا
- عدنان سمیع کے بھائی نے پاکستان کیلیے اسکواش میں نئے ریکارڈ قائم کرنا ہدف بنالیا
- کراچی میں گرمیوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی، کے الیکٹرک کا دعویٰ
- 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان
- پاکستان کیخلٍاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان
- وزیراعظم کا وزیرستان میں 3جی، 4جی انٹر نیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان
- صرف بابراعظم پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، بہتر متبادل تیار کیے جائیں، یونس خان
- جو جتنا بڑا آدمی ہو کسی کے دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر
- پاکستان کو جغرافیائی خدوخال کے باعث نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، وزیر خارجہ
- آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ؛ ویرات کوہلی اور بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی
گرو گرمیت سنگھ کو خواتین کے ساتھ زیادتی پر 20 سال قید
چندی گڑھ: بھارتی عدالت نے ہندوؤں اور سکھوں کے مذہبی رہنما گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس میں 20 سال قید کی سزا سنا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کی خصوصی عدالت کے جج جگدیپ سنگھ نے ’ڈیرہ سچا سودا‘ فرقے کے سربراہ گرو گرمیت رام سنگھ کو 2002 میں اپنی 2 خواتین پیروکاروں کے ساتھ زیادتی کرنے کے جرم میں 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گرو گرمیت نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کیا اور سزا کا فیصلہ سنتے ہی رو پڑا۔ ہنگاموں اور مظاہروں کے خدشے کی وجہ سے جج نے فیصلہ عدالت کی بجائے روہتک جیل میں سنایا جسے عملاً فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ فیصلہ آتے ہی مختلف علاقوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور کئی گاڑیاں نذر آتش کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: گرومیت رام کیس، مظاہرے ختم، 552 افراد گرفتار، 30 آشرم بند
بھارتی حکومت نے گرو کے چیلوں اور مریدوں کو ہنگامہ آرائی اور پرتشدد کارروائیوں سے روکنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے اور ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ دو ریاستوں ہریانہ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں فوج طلب کی گئی جب کہ اسکول اور کالجز کو بند کر دیا گیا۔ متعدد علاقوں میں بدستور کرفیو نافذ ہے اور دہلی میں بھی ہائی الرٹ رہا جب کہ پولیس کو شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مذہبی پیشوا کی گرفتاری پرہنگامے، 32 افراد ہلاک اور200 زخمی
انتظامیہ نے حالات میں کشیدگی کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کو 48 گھنٹوں کے لئے بند کر دیا جب کہ ہریانہ کے علاقے سرسا میں گرو کے پیروکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ یاد رہے کہ گرو گرمیت رام کو گزشتہ جمعے کو اس کیس میں مجرم قرار دیا گیا تھا جس کے بعد بڑے پیمانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جن میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔