استعفیٰ دیانہ کسی عہدے کاامیدوارہوں وزیرخزانہ حفیظ شیخ

بہترمعیشت کیلیے دلیرانہ فیصلوں کی ضرورت ہے،ارکان پارلیمنٹ رکاوٹ ہیں


Numainda Express February 18, 2013

وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے اپنے استعفیٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بدستوراپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

میں اورکسی عہدے کا امیدوارنہیں ہوں،ملکی معیشت کوسنبھالا دینے کے لیے دلیرانہ فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔دلیرانہ فیصلوں کے راستے میں ارکان پارلیمنٹ رکاوٹ ہیں۔ ''ایکسپریس'' کے ساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال ہم نے 350ارب روپے کااضافی ریونیواکٹھاکیاتھاجوایک ریکارڈ ہے۔

13

انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے اخراجات میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔وفاقی حکومت کے اخراجات 6 فیصد ہیں وفاق ریونیو اکٹھا کرتاہے اور وہ صوبے اپنے غیرضروری اخراجات کی نذرکرتے ہیں یہ صورتحال تشویشناک ہے۔انھوں نے کہاکہ لاء اینڈ آرڈرکیوجہ سے غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ہوئی ہے اورسرمایہ کاری نہ ہونیکے باعث معیشت پرمنفی اثرات ضرور مرتب ہوئے ہیں۔