- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
بھارت میں ہندو انتہا پسندی کے خلاف برسرپیکار خاتون صحافی قتل
بنگلورو: بھارت میں ہندو انتہا پسندی سے برسرپیکار خاتون صحافی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں نامعلوم افراد نے 55 سالہ صحافی گوری لنکیش کو گولی مار کر قتل کردیا۔ گوری لنکیش بائیں بازو کے نظریات کی حامل معروف صحافی اور ہفت روزہ اخبار لنکیش پتریکے کی ایڈیٹر تھیں۔ وہ بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی کے خلاف بھی سرگرم عمل تھیں۔
پولیس کو بنگلورو میں گوری کے گھر کے باہر خون میں لت پت ان کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق گوری گزشتہ شب دفتر سے گھر واپس آئیں اور گاڑی سے اتر کر گھر میں داخل ہورہی تھیں کہ اتنے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آور ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ گوری کو سینے اور سر میں گولی لگی۔ وزیراعلیٰ کرناٹک نے گوری کے قتل کو جمہوریت کا قتل قرار دیا ہے۔ گذشتہ سال بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پراہلاد جوشی نے مضمون شائع کرنے پر گوری پر ہتک عزت کا دعوی کیا تھا جس میں انہیں 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انھوں نے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی اور ضمانت پر رہا تھیں۔
گوری کا تعلق معروف خاندان سے تھا اور ان کے والد شاعر و ادیب تھے جب کہ فلم ساز کویتا لنکیش ان کی بہن ہیں۔ بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق ہندو انتہاپسند افراد اپنے مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے والے صحافیوں کو چن چن کر قتل کررہے ہیں۔ اس سے قبل معروف اسکالر ایم کلبرگی، انتہا پرستی کے خلاف سرگرم کارکن نریندر دابھولکر اور سیاست دان گووند پانسرے کو بھی ہلاک کیا جا چکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔