حسن علی ہوم گراؤنڈ پر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلیے بیتاب

امید ہے کہ جلد ہی عالمی کرکٹ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی،حسن علی


Sports Desk September 08, 2017
امید ہے کہ جلد ہی عالمی کرکٹ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی،حسن علی ،فوٹو: فائل

قومی کرکٹر حسن علی اپنے ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ الیون کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کیلیے بیتاب ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ بدقسمتی سے جب میں نے پروفیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی تھی، اس لیئے اپنی سرزمین پر پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلیے بہت پرجوش ہوں اور اپنے شائقین کے سامنے پرفارم کرنے کیلیے بےتابی سے انتظار کر رہا ہوں۔

حسن علی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے پی سی بی، آئی سی سی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی عالمی کرکٹ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی۔ ورلڈ الیون میں دنیا کے بہترین کرکٹرز شامل ہیں تاہم ہاشم آملہ کو آﺅٹ کرکے زیادہ خوشی محسوس کروں گا۔

پیسر نے کہا کہ توقعات کے بوجھ تلے دبنے کی بجائے ہوم کراﺅڈ کو اپنی طاقت کے طورپراستعمال کریں گے۔ بیٹنگ کی طرح بولنگ میں بھی پارٹنرشپ ہوتی ہے، کیمپ میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر کام ہو رہا ہے تاہم فٹنس کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

مقبول خبریں