این اے 120 ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی

پرنٹنگ پریس لاہور میں مزید 8 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک September 09, 2017
پرنٹنگ پریس لاہور میں مزید 8 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

SUKKUR: الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پاک فوج کی نگرانی میں ہورہی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 کے ضمنی انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں پرنٹنگ پریس لاہور میں مزید 8 سی سی ٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی پرنٹنگ پریس میں 12 کیمرے آپریشنل تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ اسکیم جاری

الیکشن کے مطابق حلقے کے انتخابات میں ووٹرز کے لئے بیلٹ پیپرز پاک فوج کی زیرنگرانی تیار ہورہے ہیں۔