ڈرون حملوں کیخلاف کراچی سے لانگ مارچ شروع کرینگے دفاع کونسل

عید بعد بڑا لانگ مارچ ہوگا،امریکی دشمنی سے زیادہ اندرونی خلفشار زیادہ خطرناک ہے،حافظ سعید


Staff Reporter August 04, 2012
عید بعد بڑا لانگ مارچ ہوگا،امریکی دشمنی سے زیادہ اندرونی خلفشار زیادہ خطرناک ہے،حافظ سعید , فائل فوٹو آئی این پی ، ادریس حسن

جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسرحافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل عیدالفطرکے بعد ڈرون حملوں کیخلاف کراچی سے بڑا لانگ مارچ شروع کرے گی، امت مسلمہ اور پاکستان کے تمام مسائل کی اصل جڑ امریکا اورعالمی سامراج کی غلامی ہے، پاکستان کے لیے امریکی دشمنی سے زیادہ اندرونی خلفشار زیادہ خطرناک ہے، جب تک امریکا خطے میں موجود ہے،اس وقت تک بھارت پاکستان دشمنی سے بازنہیں آئے گا۔

مسلمان میڈیا سب سے پہلے خبرکے بجائے سب سے پہلے حقائق کی بنیاد پراپنے فرائض اداکرے، اسلامی میڈیا کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ مسلمانوں کے حقیقی موقف کودنیا تک پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کومقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطارڈنر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ برما اور دنیا کے دیگر مقامات پر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ حافظ محمد سعید نے اعلان کیا کہ عید کے بعد کراچی سے شروع کیے جانے والے لانگ مارچ میں پاکستانی عوام شریک ہو کر یہ ثابت کریں گے کہ یہ ملک امریکی غلاموں کا نہیں بلکہ آزاد قوم کا ملک ہے ہمیں اپنی آزادی کے لیے مل کرجدوجہد کرنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے