لوٹ مار کی وارداتوں کیخلاف جھڈو کے سناروں کی ہڑتال

شاہراہوں پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دی، بدامنی پر قابو پانے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ


Nama Nigar February 20, 2013
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کو فوری کنٹرول اور ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ فوٹو: فائل

جھڈو میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف صرافہ ایسوسی ایشن کی کال پر شٹرڈائون ہڑتال،تمام کاروباری، تجارتی مراکز بند رہے جبکہ میرپورخاص جھڈو روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا جس کے باعث ٹریفک معطل رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منظور زرگر کی دکان سے نامعلوم چور 8من وزنی تجوری اٹھا کر لے گئے جس میں تقریباً 30لاکھ مالیت کا سونا بتایا جاتا ہے۔



بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف سونار برادری نے احتجاج کی کال دی تھی۔ اُن کا مطالبہ تھا کہ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کو فوری کنٹرول اور ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

مقبول خبریں