سیہون پی پی اور ن لیگ میں تصادم ایک جاں بحق 15زخمی

پی ایس 73پر ضمنی انتخاب کے دوران تلخ کلامی کے بعد گائوں لال بخش جتوئی میں فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ


Nama Nigar February 21, 2013
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے حامیوں کے درمیان سیہون کے قریب گائوں لال بخش جتوئی میں جھگڑا ہوگیا۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے حامیوں میں تصادم، فائرنگ اور ڈنڈے لگنے سے ایک ہلاک جبکہ خاتون اور 5سالہ بچی سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔

دونوں گروپوں کے سیکڑوں افراد تعلقہ اسپتال پہنچ گئے، پولیس کی بھاری نفری طلب ، بڑے تصادم کا خدشہ، تفصیلات کے مطابق پی ایس 73 پر الیکشن کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن پر تلخ کلامی کے نتیجے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے حامیوں کے درمیان سیہون کے قریب گائوں لال بخش جتوئی میں جھگڑا ہوگیا۔

1

فائرنگ اور ڈنڈوں کے آزاد نہ استعمال کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کے روشن علی جتوئی جاں بحق جبکہ 5سالہ بچی کرن جتوئی، 32سالہ ذویا، حبیب اللہ جتوئی، عبدالرزاق جتوئی، عبدالرحمن جتوئی، علی شیر جتوئی، محمد علی جتوئی جبکہ پیپلز پارٹی کے انور ، گلزار علی نواز، محمد جمن اور عباس جتوئی زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد فریقین کے سیکڑوں افراد تعلقہ اسپتال سیہون پہنچ گئے۔ اے ایس پی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ اسپتال پہنچے اور دونوں گروہوں کو الگ الگ کیا۔ متاثرہ گائوں میں کشیدگی برقرار ہے، جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، مزید تصادم کا خدشہ بھی موجود ہے۔

مقبول خبریں