پابندی کے باوجود پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 13 ملازم بھرتی

20جنوری کو انٹرویو، 21کو آرڈر جاری، مٹھی آفس میں جوائننگ دی گئی


Nama Nigar February 21, 2013
بھرتی ہونے والے ملازموں کو تنخواہ جلد دلوانے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی سرکاری ملازمتوں پر بھرتیوں پر پابندی کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تھرپارکر میں 13 ملازم بھرتی، ایک دن میں آرڈر اور جوائننگ بھی کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر پاکستان کی جانب سے31 اگست 2012 کے بعد شائع ہونیوالے اشتہارات پر بھرتیوں پر پابندی کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ سندھ نے تھرپارکر میں 13 ملازم بھرتی کردیے ۔

ملازمتوں پر بھرتیوں کے لیے اشتہارات 21 نومبر کے اخبارات میں شائع کرکے 20 جنوری 2013 کو انٹرویو کرکے 21 جنوری کو ملازمتوں کے آرڈر جاری کردیے اور اسی دن ہی سینٹرل آفس حیدرآباد سے آرڈر جاری کر کے مٹھی آفس میں جوائننگ بھی دے دی گئی۔ بھرتی ہونے والے ملازموں کو تنخواہ جلد دلوانے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

مقبول خبریں