محرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا
محرم الحرام کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا، مفتی منیب
DUBAI:
محرم الحرام کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کااجلاس کل (جمعرات کو) کراچی میں ہو گا ۔
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ ماہِ محرم الحرام 1439ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس بعدنمازِ عصردفترمحکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ،یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا ۔