علمااور کارکنان کی گرفتاریاں بلاجواز ہیںاورنگزیب فاروقی

آج ملک بھر میں زیادتیوں کے خلاف یوم احتجاج منائیں گے،رہنما اہلسنّت و الجماعت


Staff Reporter February 22, 2013
آج ملک بھر میں زیادتیوں کے خلاف یوم احتجاج منائیں گے،رہنما اہلسنّت و الجماعت۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD: کوئٹہ واقعے کے بعد ملک بھر بالخصوص کوئٹہ اور پنجاب سے بے گناہ اہلسنت علما، بزرگوں اور کارکنان کی بلا جواز گرفتاریاں ظالمانہ ہیں۔

اہلسنت پر ملک بھر میں حکومت کی جانب سے ہونے والا ظلم متعصبانہ ہے، ملک بھر میں اہلسنت کے ساتھ کی جانے والی زیادتیاں، قاتلوں کی عدم گرفتاری اور دھرنوں کی آڑ میں مقدس شخصیات کیخلاف نازیبا الفاظ کی چاکنگ کے خلاف اہلسنت و الجماعت آج 22 فروی بروز جمعہ ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی۔

1

ان خیالات کا اظہار اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے مرکز اہلسنت سے جاری بیان میں کیا ،انھوں نے کہاکہ کراچی میں اہلسنت علما ،طلبا ،اور سنی عوام کی ٹارگٹ کلنگ بدستور جاری ہے لیکن حکومت قاتلوں کیخلاف کاروائی کیلیے تیار نہیں ،انھوں نے کہاکہ دھرنوں کی آڑ میں گستاخانہ چاکنگ انتشار پھیلانے کی کوشش ہے حکومت کو ان کیخلاف کاروائی کرنا ہوگی۔

مقبول خبریں