- لاہور؛ باغبانپورہ میں پولیس مقابلہ؛ اہلکار شہید، 2 ڈاکو ہلاک
- پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
- قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
- اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی 20؛ پاکستان کی تباہ کن بولنگ، نیوزی لینڈ 90 رنز پر ڈھیر
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
پرویز مشرف اتنے ہی بہادر ہیں تو آکر عدالتوں کا سامنا کریں، آصف زرداری
کمالیہ: پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اتنے ہی بہادر ہیں تو ملک آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔
کمالیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے ملک میں الزام لگانے والے پر الزام لگا دینا ہی بہترین دفاع مانا جاتا ہے، پرویزمشرف اتنے ہی بہادر ہیں تو عدالت آئیں اور پیش ہوں، اگر ان کی کمر میں اتنی ہی تکلیف ہے تو پھر ناچ گانے کیسے کررہے ہیں، ہم مشرف کے خلاف عدالت گئے ہیں تو اب ان کو یہ الزام یاد آیا ہے، مرتضی ٰبھٹو کے قتل کے وقت بھی مجھ پر اور بی بی پر الزام لگایا گیا تھا، بینظیر نے جواب میں کہا کہ ایک بھٹو کو قتل اور دوسرے بھٹو کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بےنظیر اور مرتضیٰ بھٹو کو آصف زرداری نے قتل کرایا، پرویز مشرف
آصف زرداری نے سینیٹ میں انتخابی اصلاحات کی شق منظور کرانے میں (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختون خوا میں کوئی ترقی نظر نہیں آتی۔ عمران خان کے سیاسی مستقبل سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کو کرکٹ ٹیم کا کوچ بنتے دیکھ رہا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔