ملتان سلطانز نے ٹام موڈی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 22 ستمبر 2017
ٹام موڈی ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کے منیجر اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

ٹام موڈی ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کے منیجر اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلیے چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

ٹام موڈی آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ اور ڈائریکٹر وورسسٹر شائر کے طور پر کام کر چکے ہیں، وہ سری لنکن ٹیم کے کوچ بھی رہے اور ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کے منیجر اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔

قبل ازیں وسیم اکرم فرنچائز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تعینات کیے جا چکے ہیں، وقار یونس کی بھی ملتان سلطانز جوائن کرنے کی اطلاعات تھیں تاہم انہوں نے بعد ازاں وسیم اکرم کی چھوڑی ہوئی ٹیم اسلام آباد کو بطور بولنگ کوچ جوائن کر لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔