- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
نازیبا تصاویر؛ پاکستانی اداکار ماہرہ خان کی حمایت میں بول پڑے
کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نیویارک میں رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کی نیویارک میں آدھی رات کو سگریٹ پیتے ہوئے وائرل ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا، سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ کو نامناسب لباس پہننےاورسگریٹ پینے جیسی غیر اخلاقی حرکت کرنے پر انہیں نہ صرف شدید تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں تہذیب اور اخلاقیات کا درس دیتے ہوئے ملکی اقدار کا خیال رکھنے کا بھی لیکچر دے دیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید اور وائرل ہونے والی تصاویر پر ماہرہ یا رنبیر کا تو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم شوبز سے تعلق رکھنے والےدیگر فنکار ماہرہ کی حمایت میں میدان کود پڑے جن میں علی ظفر ، مومنہ مستحسن اور عثمان خالد بٹ شامل ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ اوررنبیرکی تصاویرنےایک بارپھرہنگامہ مچادیا
پاکستان شو بز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکاراور اداکار علی ظفر نے ماہرہ خان کی پرسنل زندگی پر تنقید کرنے والوں کے لیے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ماہرہ کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو کیا ہوگیا ہے؟کیا ہم سب میں احساس ختم ہوگیا ہے، ہر عورت کوزندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق حاصل ہے اگر اس سے کسی کو نقصان نہیں پنچ رہا جیسے ہم مرد گزارتے ہیں ، ہمیں کسی کے بارے میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
@TheMahiraKhan pic.twitter.com/N9Uiw6yyip
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 22, 2017
آفرین آفرین کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ماہرہ خان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہم ماہرہ خان کو تھوڑا وقت دے سکتے ہیں ، ہم لوگ کیوں فوراً کسی کو بھی جج کرنا اور اس پر حملے کرنا شروع کردیتے ہیں ، وہ ماہرہ خان کی زندگی ہے اور وہ اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کرے یہ اس کا حق ہے۔
Jesus. Can we please give @TheMahiraKhan a break?! Why are we so quick to judge and attack?! Esp if it's a woman in question. It's her life!
— Momina Mustehsan (@MominaMustehsan) September 21, 2017
حمزہ علی عباسی نے ماہرہ خان پر تنقید کرنےوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشہور شخصیات کی نجی زندگی کے بارے میں بات کرنا اور ان باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بدقسمتی سے شوبز کے بزنس کا حصہ ہے ہے، لہٰذا آپ سب ماہرہ خان کے لباس اور ان کی سگریٹ نوشی پر ضرور باتیں کریں لیکن مہربانی کرکے ایک بات یادرکھیں ماہرہ کی کمر پر موجود نشان کی حقیقت صرف یہ ہے کہ یہ نشان جلد جل جانے کی صورت میں یاپھر ٹشوز کے کٹ جانے کے باعث پیدا ہوتا ہے، میں اور ماہرہ کئی بار اس نشان کو سرجری کے ذریعے نکلوانے کی بات کرچکے ہیں یہاں تک کہ میں نے اپنی ڈرماٹولوجسٹ بہن سے بھی اس بارے میں بات کی ہے ، اس لیے میری آپ سے گزارش ہے کہ کسی کی نجی زندگی کے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلانا بند کریں۔
#MahiraKhan pic.twitter.com/TwCFv6hJpR
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) September 22, 2017
پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے جانے مانے اداکار عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر اپنی سگریٹ پیتے ہوئے تصویر شیئر کی اور طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’’بے حیا مرد اداکار سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پکڑے گئے،شرمناک مناظر‘‘، کسی ایک پر نہیں آپ کے دوہرے معیار پر افسوس ہے۔
'SHOCKING: Behaya male actor cigarette-noshi kartay huay pakray gaye – sharmnaak manazir'.. said NO ONE EVER.
F*** your double standards. pic.twitter.com/t91Owh1D1i— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) September 22, 2017
پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی ماہرہ خان کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے آپ سگریٹ نہیں پی سکتے، باہر نہیں جاسکتے، اپنی مرضی کا لباس نہیں پہن سکتے کیونکہ آپ مشہور ہیں، واہ یار حد ہے۔
Ok so now you can't date anyone , can't smoke , can't go out , can't wear what you want to just because you are a celebrity wah yar had hai
— HUMAIMA MALICK (@HumaimaMalick) September 22, 2017
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ایک صارف نے معاشرے میں رائج دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی کام مرد کرے تو ٹھیک لیکن اگر ایک عورت کرے تو وہ بے حیا بن جاتی ہے۔
https://twitter.com/HaniiSays/status/911232553666965511
ایک صارف نے مزاقاً ماہرہ کی روتے ہوئے ایک پرانی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ سگریٹ بند ہونے کی خبر پر ماہرہ کا ردعمل۔
Mahiras Mumy: Aj Se Tumhare Cigratte Band#MahiraKhan pic.twitter.com/gackY0gJ7Y
— Gol Gappa (@BaNGkOkFUNtEr) September 22, 2017
جب کہ ایک اور صارف نے ماہرہ اور رنبیر کے سگریٹ پینے کو بلیووہیل گیم سے جوڑتے ہوئے کہا کہ اس وقت یہ دونوں بلیو وہیل گیم کھیل رہے ہیں اور ٹاسک مکمل کررہے ہیں۔
https://twitter.com/Arshadaliroxen/status/911236707206533122
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔