بلوچستان کے ضلع کیچ سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  پير 25 ستمبر 2017
تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے،  لیویز ذرائع۔  
 فوٹو: فائل

تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، لیویز ذرائع۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز فورس کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت  ولید، حامد اور ارشاد کے نام سے ہوئی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم واقعہ کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران تمپ کے دشوار گزار علاقوں سے کئی افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔