گلوکارکشور کمارکی 83ویں سالگرہ منائی گئی

چار اگست انیس سو انتیس کو پیدا ہوئے،1948ء میں فلم ’’ضدی‘‘کے لیے پہلا گیت گایا


Net News August 05, 2012
چار اگست انیس سو انتیس کو پیدا ہوئے،1948ء میں فلم ’’ضدی‘‘کے لیے پہلا گیت گایا (فوٹو ایکسپریس)

بر صغیر میں اپنی شوخ آواز کا جادو جگانے والے نامور گلوکار کشور کمار کی 83 ویں برسی منائی گئی ۔ اپنی آواز سے برصغیر کی فلمی صنعت میں پہچان بنانے والے کشور کمار چار اگست انیس سو انتیس کو پیدا ہوئے۔

انھوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ اردو کے علاوہ انھوں نے آٹھ بھارتی علاقائی زبانوں میں بھی گیت گائے۔ انھوں نے انیس سو اڑتالیس میں فلم ضدی میں اپنا پہلا گیت گایا۔ انھوں نے انیس سو ستر اور انیس سو اسی کی دہائیوں میں بہت سی کامیاب فلموں کی ہدایتکاری بھی کی۔

مقبول خبریں