ٹیکس دہندگان کی آڈٹ قرعہ اندازی کل ہوگی

جو ٹیکس دہندگان آڈٹ کیلیے منتخب ہونگے انھیں آڈٹ کیلیے تین نوٹس بھجوائے جائینگے۔


Irshad Ansari February 24, 2013
جو ٹیکس دہندگان آڈٹ کیلیے منتخب ہونگے انھیں آڈٹ کیلیے تین نوٹس بھجوائے جائینگے۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نئی آڈٹ پالیسی کے تحت کل(پیر) قرعہ اندازی کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو آڈٹ کیلیے منتخب کرنیکا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے ہفتے کو بتایا کہ نئی آڈٹ کے پالیسی کے تحت کل(پیر) قرعہ اندازی کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز پر مشتمل تینوں ٹیکسوں کا الگ الگ آڈٹ کرنے کیلیے منتخب کیا جائے گا اور جو ٹیکس دہندگان آڈٹ کیلیے منتخب ہونگے انھیں آڈٹ کیلیے تین نوٹس بھجوائے جائینگے۔