فلوریڈا: کار ریس کے دوران حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 24 فروری 2013
ٹریک پر دوڑتی گاڑیاں بے قابو ہوکر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، ایک کار کا انجن اور ٹائر جنگلا توڑتے ہوئے شائقین پر جا گرے. فوٹو: رائٹرز

ٹریک پر دوڑتی گاڑیاں بے قابو ہوکر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، ایک کار کا انجن اور ٹائر جنگلا توڑتے ہوئے شائقین پر جا گرے. فوٹو: رائٹرز

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونے والی سنسنی خیز کار ریس خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی، ٹریک پر ڈورتی گاڑیاں دیکھنے آئے شائقین اسپتال پہنچ گئے۔

نیشن وائڈ سیریز ریس میں ناصرف دنیا بھر سے آئے ڈرائیوز نے حصہ لیا بلکہ انہیں دیکھنے کےلئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے، سنسنی خیز ایونٹ میں اس وقت دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جب ٹریک پر دوڑتی گاڑیاں بے قابو ہوکر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، ایک کار کا انجن اور ٹائر جنگلا توڑتے ہوئے شائقین پر جا گرے، حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔